مٹن پردہ بریانی بنائیں آسان ترکیب کیساتھ 10 منٹ میں

مٹن پردہ بریانی بنائیں آسان ترکیب کیساتھ 10 منٹ میں

اس عید الالضحیٰ پر نمکین گوشت، کباب، بریانی اور قورمے سے ہٹ کر کچھ آزمانا چاہتے ہیں تو ’مٹن پردہ بریانی‘ سے بہتر آپشن کیا ہو سکتا ہے؟

مٹن پردہ بریانی؟؟؟؟؟

گھر میں آنے والی دعوتوں میں ’مٹن پردہ بریانی‘ بنائیں اور واہ واہ سمیٹنے کے لیے تیار ہو جائیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: مصنوئی اور جعلی اشیاء سے جان چھڑائیں۔

ڈو بنانے کے لیے اجزاء اور ترکیب:

خمیر دو چائے کے چمچ

چینی ایک کھانے کا چمچ

گرم دودھ آدھا کپ

میدہ دو کپ

 نمک آدھا چائے کا چمچ

کھانے کا تیل دو کھانے کے چمچ

دہی پانچ کھانے کے چمچ اور پانی حسبِ ضرورت

سب سے پہلے ایک باؤل میں میدہ، نمک، کھانے کا تیل اور دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

اب ایک دوسرے باؤل میں گرم دودھ، چینی اور خمیر ڈال کر مِکس کریں اور پانچ سے دس منٹ کے لیے رکھ دیں۔ 

پھر اس مکسچر کو میدے میں مِکس کر کے نرم ڈو گوندھ کر ایک گھنٹے کے لیے ڈھک کر رکھ دیں۔

مٹن پردہ بریانی کے لیے درکار اجزاء اور ترکیب: 

مٹن بون لیس آدھا کلو

پیاز (باریک کٹی ہوئی) ایک کپ

ٹماٹر ایک کپ  (کاٹ لیں)

ادرک، لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ

کالی مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

سفید مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

گرم مسالہ آدھا چائے کا چمچ

جائفل پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

دار چینی دو عدد

کڑی پتّہ تین عدد

نمک حسبِ ذائقہ

تیل آدھا کپ اور پانی حسبِ ضرورت

ایک پین میں تیل گرم کر کے پیاز ہلکی سُنہری کر لیں۔

اب اس میں ادرک، لہسن کا پیسٹ ڈال کر بھون لیں اور ٹماٹر شامل کر کے اچھی طرح بھونیں، اس کے بعد مٹن ڈال کر رنگت تبدیل ہونے تک پکنے دیں۔ 

پھر اس میں کالی مرچ، سفید مرچ، دھنیا پاؤڈر، نمک، گرم مسالہ، جائفل پاؤڈر، دارچینی اور کڑی پتّہ ڈال کر تھوڑا سا بھون کر اور حسبِ ضرورت پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر گوشت گلنے تک پکنے دیں۔ 

جب گوشت گل جائے تو ڈھک کر ہلکی آنچ پر دس منٹ کے لیے دَم دے کر چولہا بند کر دیں۔

چاول بنانے کے لیے درکار اجزاء: 

چاول دو کپ (پکانے سے کچھ دیر قبل بھگو دیں) 

مٹر آدھا کپ (اُبلے ہوئے) 

گاجریں (اُبلی ہوئی) آدھا کپ

سرکہ ایک کھانے کا چمچ

سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ

نمک حسبِ منشاء

فرائی پیاز

دھنیے کے پتّے

بادام (چھلکا اُتار کر فرائی کرلیں)

کاجُو (فرائی کیے ہوئے)

زعفران، پگھلا ہوا مکھن، کلونجی اور ہری مرچیں (کاٹ لیں)

تمام اجزاء حسبِ ضرورت لے لیں

Mutton Biryani Recipe in Urdu | مٹن بریانی

یہ بھی پڑھیں: تلبینہ کااستعمال 100 بیماریوں سے نجات

مٹن پردہ بریانی بنانے کی ترکیب:

ایک باؤل میں پانی اُبال کر اس میں سفید زیرہ، نمک، کڑی پتّہ، سرکہ اور چاول ڈال کر ہلکی آنچ پر تین چوتھائی گلنے تک پکنے دیں۔

اس دوران ڈو کو گولائی میں بیل لیں۔ 

پھر ایک کُھلے منہ والے شیشے کے باؤل میں مکھن لگا کر چکنا کر کے اس میں کلونجی چِھڑک دیں۔ 

اب ڈو کو شیشے کے باؤل میں چاروں طرف اس طرح ڈالیں کہ اوپر سے خالی رہے اور اجزاء کی تہیں لگانے کے بعد ڈھک بھی سکے۔

اس کے بعد بہت احتیاط سے اس میں پہلے چاول، پھر مٹن گریوی، فرائی پیاز، مٹر، گاجر، دھنیے کی تہہ لگائیں۔

اس ترتیب سے مزید تہیں لگا کر آخر میں بادام، کاجو، ہری مرچ اور زعفران کا پانی چِھڑک کر ڈو سے ڈھانپ دیں۔ 

اب پہلے سے گرم اوون میں 180 ٹمپریچر (درجۂ حرارت) پر بیس سے تیس منٹ تک گولڈن ہونےکے لیے رکھ دیں، لو جی! مٹن پردہ بریانی تیار ہے۔

https://jang.com.pk/category/urdu-news/health-science

Leave a Reply