علماء نے کتابوں میں مسواک کے ستر 70 فوائد ذکر کیے ہیں۔
- رحمٰن کی خوشنودی ہے
- مسواک کی نماز کا ثواب 99 گنا اور بعض کتابوں کے مطابق 440 گنا تک بڑھ جاتا ہے
- اس کا ہمیشہ کرنا وسعت رزق کا باعث ہے
- اسباب رزق کی سہولت کا۔باعث ہے
- منہ کی صفائی ہے
- مسوڑھا مضبوط کرتی ہے
- سر کے درد کو دور کرتی ہے
- 8. (8)سر کی رگوں کے لئے مفید ہے
- بلغم دور کرتی ہے
- دانت مضبوط کرتی ہے
- مالداری لاتی ہے
- نگاہ تیز کرتی ہے
- معدہ درست کرتی ہے
- بدن کو طاقت پہنچاتی ہے
- فصاحت وبلاغت پیدا کرتی ہے
- یاد داشت بڑھاتی ہے
- عقل کی زیادتی کا باعث ہے
- دل کوصاف رکھتی ہے
- نیکیوں کو زائد کرتی ہے
- فرشتوں کو خوش رکھتی ہے
- چہرے کے منور ہوجانے کی وجہ سے فرشتے مصافحہ کرتے ہیں
- جب وہ نماز کو جاتا ہے تو فرشتے اس کے ساتھ چلتے ہیں
- مسجد کی طرف جاتے وقت حاملین عرش فرشتے اس کے لئے استغفار کرتے ہیں
- مسواک کرنے والے کو انبیاء و پیغمبر علیہم السلام کی دعاء واستغفار ملتی ہے
- شیطان کو ناراض اور اسے دور کرنے والی ہے
- ذھن کوصاف کرنے والی ہے
- کھانا ہضم کرنے والی ہے
- کثرت اولاد کا باعث ہے
- پل صراط پر بجلی کی طرح گذارنے والی ہے
- بڑھاپا دیر سے لاتی ہے
- نامۂ اعمال داہنے ہاتھ میں دلاتی ہے
- جسم کو عبادت الٰہی پر ابھارتی ہے
- جسم کی گرمی کو دور کرتی ہے
- بدن کے درد کو دور کرتی ہے
- کمر یعنی پیٹھ مظبوط کرتی ہے
- موت کے وقت کلمۂ شھادت یاد دلاتی ہے
- روح کےنکلنے کو آسان کرتی ہے
- دانتوں کو سفید کرتی ہے
- منہ کو خوشگواربناتی ہے
- ذھن تیز کرتی ہے
- اس سے قبر میں کشادگی ہوتی ہے
- قبر میں انس کا باعث ہے
- مسوک نہ کرنے کے برابر لوگوں کا ثواب ملتا ہے
- اس کے لئے جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں
- فرشتے ان کی تعریف کرتے ہوے کہتے ہیں یہ لوگ انبیاء علیہم السلام کے نقش قدم پر چلنے والے ہیں
- اس پر جہنم کا دروازہ بند کردیا جاتا ہے
- دنیا سے وہ پاک وصاف ہوکر جاتا ہے
- فرشتے موت کے وقت اس طرح آتے ہیں جس طرح اولیاء کرام کے پاس آتے ہیں بعض عبارات میں ہے کہ انبیاء علہیم السلام کی طرح آتے ہیں
- اس وقت تک دنیا سے اس کی روح نہیں نکلتی جب تک کہ وہ نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے حوض مبارک سے رحیق مختوم کا گھونٹ نہیں پی لیتا
- منہ کی بدبو ختم کرتی ہے
- بغل کی بدبو ختم کرتی ہے
- جنت کے درجات بلند کرتی ہے
- سنت کا ثواب ہے
- ڈاڑھ کا درد دور ہوتا ہے
- شیطان کے وسوسوں کو دور کرتی ہے
- بھوک پیدا کرتی ہے
- جسم کی رطوبت ختم کرتی ہے
- مادۂ منویہ گاڑھا کرتی ہے
- آواز خوبصورت کرتی ہے
- پت کی تیزی کو بجھاتی ہے
- زبان کے میل کو دور کرتی ہے
- حلق صاف کرتی ہے
- ضرورتوں کے پورا ہونے میں مددگار ہے
- منہ میں خوشبو پیدا ہوتی ہے
- درد کو سکون دیتی ہے
- موت کے علاوہ ہر مرض سے شفاء ہے
- جسم کا رنگ نکھارتی ہے
- چہرے کو با رونق بناتی ہے
- بال اُگاتی ہے
- مسواک کا عادی جس دن مسواک نہ کرے اس دن بھی اجر لکھا جاتا ہے.
Five health benefits of using a miswak